✺ ہماری اردو پیاری اردو ✺
1.04K subscribers
101 photos
2 files
190 links
مطالعہ کا ذوق رکھنے والوں کیلئے انمول تحفہ اصلاح اعمال، حکایات و واقعات،سیرت و تذکرہ صالحین، عبرت انگیز نصیحتیں، حمد اور نعتیہ اشعار ، انمول تحریری پیغامات پڑھنے اور ان موضوعات سے متعلق مستند، علمی و تحقیقی مواد حاصل کرنے کیلئے جوائن کیجئے
👇👇👇
Download Telegram
سب بتاتی ہیں ان کہی ، آنکھیں
دل کی کرتی ہیں مخبری، آنکھیں

جھانک لیتی ہیں دل کے اندر تک
جب بھی ملتی ہیں باہمی آنکھیں

اک غزل آج اُن پہ کہہ ڈالوں
کہہ رہی ہیں وہ جھیل سی آنکھیں

ہے خبر، لوٹنا نہیں اُس کو
پھر بھی ہیں راہ دیکھتی، آنکھیں

جاگ جا اب تو چھوڑ دے غفلت
کھول اپنی تُو آدمی ، آنکھیں

در حقیقت ہمارے اندر کی
بس دکھاتی ہیں روشنی آنکھیں

رب کی قدرت کے نقش دیکھیں ہم
اس کے کارن ہیں یہ بنی آنکھیں

اُن میں کچھ بات ہے الگ یوسف
ورنہ دنیا میں اور بھی آنکھیں
#Poetry
@HamariUrduPiyariUrdu