✺ ہماری اردو پیاری اردو ✺
1.04K subscribers
101 photos
2 files
190 links
مطالعہ کا ذوق رکھنے والوں کیلئے انمول تحفہ اصلاح اعمال، حکایات و واقعات،سیرت و تذکرہ صالحین، عبرت انگیز نصیحتیں، حمد اور نعتیہ اشعار ، انمول تحریری پیغامات پڑھنے اور ان موضوعات سے متعلق مستند، علمی و تحقیقی مواد حاصل کرنے کیلئے جوائن کیجئے
👇👇👇
Download Telegram
#حیا کیا ہوتی ہے اور #پردے کا #حکم۔۔🌹

🌺گھر میں بیٹھی موبائل کے ساتھ مصروف تھی کہ مغرب کی اذان ہونے لگی. امی جان مجھے دیکھ کر زور سے بولیں ثانو تجھے موت آجائے، سر پر دوپٹہ لو. اذان کی آواز نہیں سن رہی ہو۔
میں نے سر پر دوپٹے کو سیدھا کیا، چونکہ ہمارے گھر میں غیر مرد تو آتا نہیں، اس لیے سر سے اکثر دوپٹہ اتار کر رکھ دیتی ہوں۔
میں نے امی جان سے پوچھا کہ امی یہ کیا جب اذان ہوتی ہے آپ ہمیں دوپٹہ لینے کا حکم سنا دیتی ہو. اس کی کوئی خاص وجہ؟ کیا اسلام میں اس کا کوئی خاص حکم ہے؟
امی جان دھیرے سے مسکرائیں اور میرے سر پر پیار سے ہاتھ پھیر کر بولیں:
پتر شریعت کے حکم کا تو مجھے علم نہیں لیکن جب موذن اللہ اکبر کی صدا لگاتا ہے تو عورت کا فطری حیا اپنے رب کے نام پر بھی حیا کرتا ہے۔
پتر اذان میں اس سوہنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام بھی آتا ہے جس کی محفل میں ایک نابینا صحابی رضی اللہ تعالٰی عنہ تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی زوجہ کو حکم دیا کہ پردے میں چلی جاؤ۔
تو زوجہ نے عرض کی یا رسول اللہ یہ شخص تو نابینا ہے. تو اللہ کے سوہنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا وہ نابینا ہے، تم تو نابینا نہیں ہو۔
پتر اِک بات یاد رکھنا، وہ بی بی رضی اللہ عنہما تو من کی بھی پاک تھیں اور تن کی بھی پاکیزہ تھیں پھر بھی شوہر کی عزت نے گوارہ نہیں کیا۔
پتر عورت کا سب سے قیمتی زیور سرمایہ حیا ہی ہوتا ہے ۔پتر گھر میں کوئی غیر مرد ہو یا نا ہو میری بچی عورت کو اپنے اعضا کو چھپانا پڑتا ہے. گھر میں بھائی باپ اور ماں سے بھی حیا کرنا چاہیے۔
ثانو میری بچی جو چیز چھپی ہو اسے ہی عورت بولتے ہیں اور جو چھپی ہوئی نا ہو وہ عورت کے علاوہ سب کچھ ہوتی ہے۔“👍

#Copy