🍪 *بسکٹ چولہے پر* 🍪
1۔ سادہ بسکٹ کا آمیزہ تیار کرکے کٹر سے بسکٹ کاٹ لیں اور بسکٹ سیدھی پلیٹ میں تھوڑے فاصلے پر رکھیں۔
2۔ اب ایک سیدھے پیندے کی دیگچی لیں اور اُس کے پیندے میں کسی دیگچی کا سیدھا ڈھکن رکھیں اور اُس کے اوپر بسکٹ والی پلیٹ رکھ کے دیگچی کو ڈھکن سے اچھی طرح بند کر دیں۔
3۔ پانچ سے سات منٹ بعد ڈھکن ہٹا کے بسکٹ کی سائڈ بدل دیں اور مزید پانچ سے سات منٹ دوسری سائڈ سے پکنے دیں۔ آنچ ہلکی رکھنی ہے۔
4۔ دونوں جانب سے سک جانے کے بعد آپ کے بسکٹ تیار ہیں۔

*🍅ٹماٹو کیچپ چلی گارلک سوس🍅*
اجزاء:-
1۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔ ایک کلو
2۔ چینی ۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
3۔ نمک ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
4۔ کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ دس دانے
5۔ بڑی الائچی ۔۔۔۔۔ دو سے تین عدد
6۔ لونگ اور دار چینی ۔۔۔۔۔ ایک ،ایک عدد
7۔ پیازچھوٹی ۔۔۔۔۔ ایک عدد
8۔ لہسن ۔۔۔۔۔ دو جوئے
9۔ ادرک ۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
10۔ سرکہ ۔۔۔۔ آدھا کپ
11۔ لال مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
12۔ ابلا آلو ۔۔۔۔۔۔۔ آدھا
13۔ پانی ۔۔۔۔ 2 سے 3 گلاس
14۔ مسٹرڈ پاؤڈر ۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
15۔ سونف ۔۔۔۔۔ ¼ کھانے کا چمچ
16۔ لال کھانے کارنگ ۔۔۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ
ترکیب:-
1۔ ٹماٹر کو دھو کر کاٹ کر پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار گھنٹے پکائیں تاکہ پانی خشک ہو جائے اور ٹماٹر کا گاڑھا گودا بن سکے ۔
2۔ کالی مرچ ، دارچینی ،لونگ ،سونف اور بڑی الائچی کو ایک ململ کے کپڑے میں ڈال کر پوٹلی بنا لیں ۔
3۔ اب ایک سوس پین میں ٹماٹر کا گودا ،گرم مصالحے کی پوٹلی ، اور تمام اجزاء ڈال کر آدھے گھنٹے تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔
4۔ اب اس آمیزے میں سے) پوٹلی ،پیاز ،لہسن ادرک کا ٹکڑا اور نکال لیں ( اور رہے جانے والے آمیزے کو پیس کر باریک چھنی سے چھان لیں اور ٹھنڈا کر لیں ۔ کیچپ تیار ہے ۔
🔘 آدھا کیچپ اسٹیریلائز بوتل میں ڈال دیں اورمزے سے استعمال کریں ۔
آدھے کیچپ میں کٹی لال مرچ ،لہسن پاؤڈر اور دو چمچے سرکہ ملا دیں ،چلی گارلک سوس تیار ہو جائے گی ۔
https://tttttt.me/HamariUrduPiyariUrdu/1214

Telegram
✺ ہماری اردو پیاری اردو ✺
*🍅ٹماٹو کیچپ چلی گارلک سوس🍅*
اجزاء:-
1۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔ ایک کلو
2۔ چینی ۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
3۔ نمک ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
4۔ کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ دس دانے
5۔ بڑی الائچی ۔۔۔۔۔ دو سے تین عدد
6۔ لونگ اور دار چینی ۔۔۔۔۔ ایک ،ایک عدد
7۔ پیازچھوٹی ۔۔۔۔۔ ایک عدد
8۔ لہسن…
اجزاء:-
1۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔ ایک کلو
2۔ چینی ۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
3۔ نمک ۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
4۔ کالی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔ دس دانے
5۔ بڑی الائچی ۔۔۔۔۔ دو سے تین عدد
6۔ لونگ اور دار چینی ۔۔۔۔۔ ایک ،ایک عدد
7۔ پیازچھوٹی ۔۔۔۔۔ ایک عدد
8۔ لہسن…
*شاہی کریلا مسلم*
اجزاء:-
1۔ کریلے ۔۔۔۔۔۔ 5عدد (چھلکا اتار لیں اور نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھیں پھر پانی نچوڑ کر دھولیں)
2۔ چنےکی دال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ (بھیگی ہوئی)
3۔ دہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
4۔ آلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد بڑے (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
5۔ سونف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
6۔ چینی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائےکاچمچ
7۔ سرخ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
8۔ نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
9۔ سفید زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائےکاچمچ
10۔ املی کا پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
11۔ ادرک ولہسن کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
12۔ براؤن پیاز کا پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
13۔ ہری مرچ اور سبز دھنیا کٹا ہوا ۔۔۔۔۔ حسب خواہش
ترکیب:-
1۔ کریلوں کو نیم ابال کریں اور تیل میں ہلکا فرائی کرکے نکال لیں۔
2۔ اسی تیل میں زیرہ، سونف، پیازکاپیسٹ، ادرک و لہسن کا پیسٹ، آلو اور چنےکی دال ڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور دال کو گلنے دیں۔
3۔ املی کا پانی شامل کر کے مزید پکائیں ِ
4۔ اب اس میں لال مرچ، نمک، چینی، کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچ(کٹی ہوئی) اور تھوڑا سا دھنیا ڈال کر پکائیں اور تیار ہونے پر مسالہ الگ نکال لیں ِ
5۔ اب کریلوں میں یہ مسالہ بھر دیں اور دھاگہ سے کریلوں کو لپیٹ دیں تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے ِ
6۔ پھر ہلکا سا تیل دیگچی میں ڈال کر لال مرچ، ادرک ولہسن کا پیسٹ اور دہی شامل کر کے خوب پکائیں پھر اس میں بھرے ہوئے کریلے ڈال کر اس پر کٹا ہوا دھنیا چھڑک کر 5 منٹ تک دم دیں ۔
7۔ شاہی کریلا مسلم تیار ہے ِبہت ہی منفرد اور مزیدار ریسپی ہے۔
https://tttttt.me/HamariUrduPiyariUrdu/1215

مسور کی بریانی
اجزاء:-
1۔ گوشت ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کلو
2۔ پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 عدد
3۔ ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوٹا ٹکڑا
4۔ دال مسور ۔۔۔۔۔۔۔ آدھ کلو
5۔ گھی ۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
6۔ چاول ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
7۔ گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
8۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
9۔ لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ جوئے
ترکیب:
1۔ سارا مصالحہ بھون کر گوشت بگھار لیں اور گلنے کے لئے پانی ڈال کر پکنے دیں۔
2۔ جب کچھ نرم ہو جائے تو دال مسور جو پہلے ہی سے صاف کرکے دھوئی گئی ہو ڈال کر ساتھ ہی پانی دال کر پکنے کے لئے آگ پر رکھ دیں۔
3۔ جب دال پک جائے اور گل چھوڑنے لگے تو اس میں ٹماٹر بھی کاٹ کر ڈال دیں۔
4۔ یہ سالن تیار ہو جائے تو اتار لیں۔
5۔ جب پانی میں الائچی، تیار شدہ دال اور گوشت چاول کی تہہ میں رکھ کر تھوڑا سا پانی کا چھینٹا لگا کر دم پر رکھ دیں۔
6۔ جب چاول گل جائیں تو اتار لیں۔ اگر آپ چاہیں تو لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ بریانی تیار ہے۔
@HamariUrduPiyariUrdu

افغانستانی گوشت
اجزاء:-
1۔ گوشت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بغیرہڈی، ایک کلو
2۔ ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پسی ہوئی، 2 کھانے کے چمچ
3۔ ٹماٹر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
4۔ سیاہ مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ¼ چائے کا چمچ
5۔ دھنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 2 کھانے کے چمچ
6۔ پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 عدد
7۔ آلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 4 عدد
8۔ گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
9۔ نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب منشاء
ترکیب:-
1۔ گوشت کے چھوٹے چھوٹے قتلے کر لیں ایک برتن میں گھی ڈال کر تل لیں۔
2۔ اس میں دھنیا ،پسی ادرک ڈال کر بھونیں اور پانی اتنا ڈال دیں کہ گوشت گل جائے۔
3۔ پیاز، ٹماٹر کے 6,6ٹکڑے کر لیں۔
4۔ آلو ابال کر ان کی ٹکیاں بنا لیں۔
5۔ جب گوشت گل جائے تو تمام اشیاء شامل کر کے ہلکی آنچ پر 5منٹ پکائیں۔

دال کی کچوری
اجزاء:-
1۔ میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
2۔ گھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
3۔ تیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تلنے کے لیے
5۔ نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
فلنگ کے لیے:
1۔ ابلی چنے کی دال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
2۔ بھنا اور کٹا ہوا زیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
3۔ ثابت لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ 3 سے 4 عدد
4۔ نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
ترکیب:-
1۔ ایک برتن میں میدہ، گھی اور نمک شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور گوندھ لیجئے۔
2۔ ابلی چنے کی دال، زیرہ، ثابت لال مرچ اور نمک شامل کرکے پیس لیں۔
3۔ اب گوندھے ہوئے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں اور اس میں پسی ہوئی چنے کی دال کا آمیزہ بھر دیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد بیل لیں۔
4۔ ایک پین میں تیل گرم کرلیں اور ہلکی آنچ پر کچوریاں تَل لیں۔ پھر نکال کرچٹنی کے ساتھ نوش کیجئے۔

پیزا
موجودہ دور میں پیزا بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں مقبول ہے۔ اکثر لوگوں کے خیال میں اِسے اوون کے بغیر بنانا مشکل ہے لیکن اس مشکل کا حل بھی ہمارے پاس موجود ہے۔ پیزا بنانے کیلئے نان اسٹک فرائنگ پین کو گرم کرکے اُس میں پیزا کی روٹی دونوں طرف سے ہلکی آنچ پر سینک لیں کہ روٹی پک کے ہلکی براؤن ہو جائے۔ روٹی کسی ہیٹ پروف ڈش میں نکال کے اُس پر ساری فلنگ رکھ دیں اور اسے مائیکرو ویو اوون میں ایک منٹ کیلئے گرم کریں کہ چیز میلٹ ہو جائے۔ لیجئے آپ کا گرم گرم مزیدار پیز تیار ہے کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔ اگر آپ کے پاس مائیکرو ویو اوون نہیں تو پریشان ہونے کی بات نہیں۔ پیزا کی روٹی فرائنگ پین میں ایک طرف سے سینک کے جب سائڈ بدلیں تو سینکی ہوئی سائڈ پر فلنگ رکھ کے فرائنگ پین کو ڈھانپ دیں اور آنچ تھوڑی ہلکی کر دیں، دو تین منٹ بعد ڈھکن ہٹا کے دیکھ لیں چیز میلٹ ہو گئی ہو تو احتیاط سے پیزا باہر نکال لیں۔

🌻🌻 چٹ پٹے کالے چنے 🌻🌻
اجزاء:
اُبلے ہوئے کالے چنےدو پیالی
املی کا پیسٹ 3/4 پیالی
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈردو چائے کے چمچ
ہرا دھنیاایک چوتھائی گڈی
پودینہ کے پتےایک چو تھائی گڈی
ادرک ایک ٹکڑا
لہسن کے جوےچھ عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے باریک کٹی ادرک اور لہسن کے جوے فرائی کر لیں۔
اب اس میں اُبلے ہوئے کالے چنے، سفیدہ زیرہ اور لال مرچ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
املی کا پیسٹ شامل کر کے پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
نمک شامل کر دیں
اور مزید دو منٹ تک پکائیں۔
آخر میں ہرا دھنیا اور پودینہ مکس کر لیں۔
مزیدار چٹ پٹے کالے چنے تیار ہیں۔

ملائی کباب-------
اجزاء
قیمہ ------ ایک کلو
ادرک لہسن پسا ہوا ------- ایک کھانے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پسا ہوا ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ
کچا پپیتا پسا ہوا ----- دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ----- آدھی گٹھی
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- آدھی گٹھی
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ چھ سے آٹھ عدد
ڈبل روٹی کے سلائس ----- چار عدد
انڈے ----- دو عدد
فریش کریم ------ آدھی پیالی
کوکنگ آئل ------ تلنے کے لیے
ترکیب
ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں دس سے بارہ منٹ تک بھگو لیں- پھر دودھ سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے دبا دبا کر اچھی طرح نچوڑ لیں- نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ گرم مصالحہ٬ پپیتا٬ ہرا دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہ میں اچھی طرح ملا لیں- قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنا لیں- لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں- کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گولڈن فرائی کر لیں- اسکے بعد نکال کر کیچپ اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں

لاہوری ہریسہ Lahori Hareesa_________
اجزاء:
گندم ۔۔۔۔۔۔۔۔250 گرام
گائے کا گوشت آدھا کلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔بون لیس
بڑی پیاز ۔۔۔۔۔۔۔1عدد
پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ منشاء
پسی ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچہ
ادرک لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کے چمچ
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
باریک کٹی، اُبلی، پِسی پالک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 کپ
کباب کے اجزاء :
گائے کا قیمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔250 گرام
لہسن ۔۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچہ
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ منشاء
پسی ہر ی مرچ ۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچہ
چاٹ مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔1چائے کا چمچہ
باریک کٹی ہری مرچ ۔۔۔۔۔۔2عدد
گرم مصالحہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
ترکیب :
◆ کباب بنانے کے لیے چوپر میں گائے کا قیمہ ، لہسن ، نمک ، پسی ہری مرچ ، چاٹ مصالحہ، باریک کٹی ہری مر چ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح چوپ کریں ۔ یہاں تک کہ وہ اسموتھ ہوجائے ۔
اب اس کے پتلے اور چھوٹے چھوٹے سے کباب بنائیں اور فرائنگ پین میں شیلو فرائی کرکے ایک طرف رکھ دیں ۔
◆ گند م کو رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں ۔ اگلی صبح ابال لیں ۔ یہاں تک کہ اچھی طرح گل جائے ۔ پھر گھوٹ لیں یا بلینڈ کرلیں ۔
◆ گوشت بنانے کے لیے بون لیس گائے کے گوشت کو پیاز ، پسی لال مرچ ، نمک ، پسی ہری مرچ ، ادرک لہسن ، ہلدی اور 5 کپ پانی کے ساتھ اُبال لیں ۔اب انھیں ڈھک کر پکائیں۔ یہاں تک کہ وہ تیار ہوجائے-
◆ پھر اس گوشت کے بالکل باریک ریشے کرکے بلینڈ کیے ہوئے گندم کے مکسچر کے ساتھ مکس کرلیں ۔ساتھ ہی اُبلی پِسی پالک بھی مکس کر کے مزید ایک گھنٹہ پکا لیں-
◆ اس کے بعد اس میں فرائی کیے ہوئے کباب ڈال دیں اور مزید تھوڑی دیر پکائیں۔
◆ آخر میں دیسی گھی کے ساتھ بگھاردیں ۔ پھر اوپر چند مزید کباب کے ساتھ گارنش کرکے گرم گرم سرو کریں ۔
https://tttttt.me/HamariUrduPiyariUrdu/1223

بریڈ رول
اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد
بھرنے کا مصالحہ ----- ایک پیالی
کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
بھرنے کا مصالحہ
1 - آلو کا بھرتہ
آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- دو عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ------ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک سے دو عدد
2- بھنا ہوا قیمہ
قیمہ ----- 200 گرام
نمک ---- حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-
دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-
آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-
بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-
ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-
کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-
https://tttttt.me/HamariUrduPiyariUrdu/1225

ہرےمصالحے کے آلو
اجزاء:
چھوٹے سائز کے آلو ----- ایک کلو
نمک ----- حسب ذائقہ
لہسن ----- چار سے چھ جوئے
سفید زیرہ ------ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں ------ دس سے بارہ عدد
ہرا دھنیا ------ ایک گٹھی
پودینہ ------ ایک گٹھی
لیموں کا رس ----- تین سے چار کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ----- چار سے چھ کھانے کے چمچ
ترکیب:
آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور چھیل کر ایک طرف رکھ دیں-
لہسن٬ سفید زیرہ٬ ہری مرچیں٬ پودینہ اور ہرا دھنیا لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چٹنی پیس لیں-
کڑاہی یا فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور چٹنی کو تین سے چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں-
ابلے ہوئے آلو اور نمک چٹنی میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-

🌹 *فیضانِ قرآن* 🌹
حضرت عمرو بن جموح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا جذبۂ شہادت:
عَفَا اللّٰهُ عَنْكَۚ-لِمَ اَذِنْتَ لَهُمْ حَتّٰى یَتَبَیَّنَ لَكَ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ تَعْلَمَ الْكٰذِبِیْنَ(۴۳)
ترجمہ
اللہ تمہیں معاف کرے ،آپ نے انہیں اجازت کیوں دیدی؟ جب تک آپ کے سامنے سچے لوگ ظاہر نہ ہوجاتے اور آپ جھوٹوں کو نہ جان لیتے۔
تفسیر
{عَفَا اللّٰهُ عَنْكَ:اللہ تمہیں معاف کرے ۔} عَفَا اللّٰهُ عَنْكَ سے کلام کی ابتداء کرنا اور خطاب شروع فرمانا مخاطب کی تعظیم وتَوقِیر میں مُبالغہ کے لئے ہے اور زبانِ عرب میں یہ عرف شائع ہے کہ مخاطب کی تعظیم کے موقع پر ایسے کلمے استعمال کئے جاتے ہیں۔(خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۳، ۲ / ۲۴۶)
حضرت فقیہ ا بو لیث سمر قندی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بعض علماء سے نقل کرتے ہیں کہ اس آیت کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عافیت سے رکھے آپ نے انہیں اجازت کیوں دی اور اگر نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کلام اس طرح شروع ہوتا کہ آپ نے ان کو اجازت کیوں دی تو اس کا اندیشہ تھا کہ اس کلام کی ہیبت سے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دل شَق ہو جاتا لیکن اللہ تعالیٰ نے ا پنی رحمت سے حضورِاقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پہلے ہی عَفْو کی خبر دے دی تاکہ آپ کا دل مطمئن اور پُرسکون رہے۔ اس کے بعد فرمایا آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انہیں جہاد میں شامل نہ ہونے کی اجازت کیوں دی حتّٰی کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو پتا چل جاتا کہ اپنے عذر میں کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔(تفسیر سمرقندی، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۳، ۲ / ۵۳)
ا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ اَنْ یُّجَاهِدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالْمُتَّقِیْنَ(۴۴)
ترجمہ
اور جو لوگ اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں وہ آپ سے اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کرنے سے بچنے کی چھٹی نہیں مانگیں گے اور اللہ پرہیزگا روں کوخوب جا نتا ہے ۔
تفسیر
{یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ:اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں۔}مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں :اللہ(عَزَّوَجَلَّ) پر ایمان رکھنے میں رسولُ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر ایمان رکھنا بھی داخل ہے کیونکہ ایمان سے مراد ایمانِ صحیح ہے، وہ وہی ہے جو رسول کے ساتھ ہو ورنہ اللہ(عَزَّوَجَلَّ)کو منافق بھی مانتے تھے۔( نورالعرفان،التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۴، ص۳۰۹)
*حضرت عمرو بن جموح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا جذبۂ شہادت:*
اس سے معلوم ہوا کہ جہاد کے موقع پر معذرتیں کرنا منافقت کی علامت تھی جبکہ کامل ایمان والے ہر کڑی آزمائش میں پورے اترتے ہیں اور جہاد جیسے سخت موقع پر بھی دل و جان اور مال کے ساتھ حاضر ہونے کو تیار رہتے ہیں۔ اس بارے میں ایک واقعہ تو چند آیات کے بعد آرہا ہے اور ایک واقعہ غزوۂ اُحد کے موقع پر جہاد کی رغبت کا بیان کیا جاتا ہے۔ حضرت عمرو بن جموح انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ لنگڑے تھے، یہ گھرسے نکلتے وقت یہ دعا مانگ کر چلے تھے کہ یااللہ! عَزَّوَجَلَّ، مجھے میدانِ جنگ سے اپنے اہل و عیال میں آنا نصیب نہ کرنا، ان کے چار بیٹے بھی جہاد میں مصروف تھے۔ لوگوں نے ان کو لنگڑا ہونے کی بنا پر جنگ کرنے سے روک دیا تو یہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں گڑ گڑا کر عرض کرنے لگے کہ یا رسولَ اللہ!صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، مجھے جنگ میں لڑنے کی اجازت عطا فرمائیے، میری تمنا ہے کہ میں بھی لنگڑاتا ہوا باغِ بہشت میں خراماں خراماں چلا جاؤں۔ ان کی بے قراری اور گریہ و زاری سے رحمتِ عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قلبِ مبارک متأثِّرہو گیا اور آپ نے ان کو جنگ کی اجازت دے دی۔ یہ خوشی سے اچھل پڑے اور اپنے ایک فرزند کو ساتھ لے کر کافروں کے ہجوم میں گھس گئے۔ حضرت ابو طلحہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا بیان ہے کہ میں نے حضرت عمرو بن جموح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دیکھا کہ وہ میدانِ جنگ میں یہ کہتے ہوئے چل رہے تھے کہ’’خدا کی قسم! میں جنت کا مشتاق ہوں۔ ان کے ساتھ ساتھ ان کو سہارا دیتے ہوئے ان کا بیٹا بھی انتہائی شجاعت کے ساتھ لڑ رہا تھا یہاں تک کہ یہ دونوں شہادت سے سرفراز ہو کر باغِ بہشت میں پہنچ گئے۔ لڑائی ختم ہو جانے کے بعد حضرت عمر و بن جموح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی زوجہ محترمہ میدانِ جنگ میں پہنچیں اور ایک اونٹ پر ان کی اور اپنے بھائی اور بیٹے کی لاش رکھ کر دفن کے لئے مدینہ منورہ لانی چاہی تو

ہزاروں کوششوں کے باوجود کسی طرح بھی وہ اونٹ ایک قدم بھی مدینہ کی طرف نہیں چلا بلکہ وہ میدانِ جنگ ہی کی طرف بھاگ بھاگ کر جاتا رہا۔ ہند نے جب حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے یہ ماجرا عرض کیا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا کہ ’’یہ بتاؤ! کیا عمرو بن جموح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے گھر سے نکلتے وقت کچھ کہا تھا؟ ہند نے کہا کہ جی ہاں !وہ یہ دعا کرکے گھر سے نکلے تھے کہ ’’یا اللہ!عَزَّوَجَلَّ، مجھے میدانِ جنگ سے اہل و عیال میں آنا نصیب نہ کرنا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ یہی وجہ ہے کہ اونٹ مدینہ کی طرف نہیں چل رہا ہے۔(مدارج النبوہ، قسم سوم، باب سوم ذکر سال سوم از ہجرت۔۔۔ الخ، ۲ / ۱۲۴)
*طالبِ دعاابوعمر*
*طالبِ دعاابوعمر*
🌹🌺 *درس قرآن* 🌺🌹
📖 پارہ۔30🌠 78-سورۂ نَبا ...🍀آیت نمبر19&20
🍀🌠بسْــــــــــــمِ اللّٰه الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم🌠🍀
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
وَّ فُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتْ اَبْوَابًا(۱۹) وَّ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا(۲۰)
*🌹 ترجمہ کنز الایمان:🌹* (19)اور آسمان کھولا جائے گا کہ دروازے ہو جائے گا۔ (20)اور پہاڑ چلائے جائیں گے کہ ہو جائیں گے جیسے چمکتا ریتا دور سے پانی کا دھوکا دیتا۔
_🍀تفسیر:🍀_
{وَ فُتِحَتِ السَّمَآءُ: اور آسمان کھول دیا جائے گا۔ } یعنی قیامت کے دن آسمان کھول دیا جائے گا تو وہ کثیر دروازوں والا ہو جائے گا اور اس میں ایسے راستے بن جائیں گے جن سے فرشتے اُتریں گے۔( روح البیان، النّبأ، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰/۳۰۰-۳۰۱، خازن، النّبأ، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴/۳۴۷)
اسی بات کو صراحت کے ساتھ ایک اور مقام پر بیان کیا گیا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا کہ
’’وَ یَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالْغَمَامِ وَ نُزِّلَ الْمَلٰٓںِٕكَةُ تَنْزِیْلًا‘‘(فرقان:۲۵)
ترجمہ: اور جس دن آسمان بادلوں سمیت پھٹ جائے گا اور فرشتے پوری طرح اتارے جائیں گے۔
{وَ سُیِّرَتِ الْجِبَالُ: اور پہاڑ چلائے جائیں گے۔} قرآنِ پاک میں مختلف مقامات پر قیامت کے دن پہاڑوں کی مختلف حالتیں بیان کی گئیں ہیں ۔
ٍٍ *پہلی حالت:* پہاڑوں کو جڑ سے اکھاڑ کر چُورا چُورا کر دیا جائے گا۔ ارشادِباری تعالیٰ ہے:
’’وّ حُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ‘‘(حاقہ:١٤)
ترجمہ:اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر ایک دم چُورا چُورا کردئیے جائیں گے۔
*دوسری حالت:* پہاڑ دُھنکی ہوئی رنگ برنگی اُون کی طرح ہو جائیں گے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِ‘‘(القارعہ:۵)
ترجمہ: اور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔
*تیسری حالت:* پہاڑ بکھرے ہوئے غبار کی طرح ہو جائیں گے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
’’وَ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ(۵) فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّا‘‘(واقعہ:۵،٦)
ترجمہ: اور پہاڑ خوب چُورا چُورا کر دیئے جائیں گے۔ تووہ ہوا میں بکھرے ہوئے غبار جیسے ہو جائیں گے۔
*چوتھی حالت:* غبار بنا کر پہاڑوں کو اڑا دیا جائے گا۔ارشاد فرمایا: ’’وَ اِذَا الْجِبَالُ نُسِفَتْ‘‘(مرسلات:۱۰)
ترجمہ: اور جب پہاڑ غبار بناکے اڑا دئیےجائیں گے۔
اور ارشاد فرمایا: ’’وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًا‘‘(طہ:۱۰۵)
ترجمہ: اور آپ سے پہاڑوں کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ تم فرماؤ! انہیں میرا رب ریزہ ریزہ کرکے اڑا دے گا۔
*پانچویں حالت:* غبار بن کر اڑنے کے بعد پہاڑ تیزی سے چل رہے ہوں گے لیکن دیکھنے میں ٹھہرے ہوئے لگیں گے۔ ارشاد فرمایاکہ ’’وَ تَسِیْرُ الْجِبَالُ سَیْرًا‘‘(طور:۱۰)
ترجمہ: اور پہاڑ تیزی سے چلیں گے۔
اور ارشاد فرمایا: ’’ وَ تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً وَّ هِیَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ‘‘(نمل:۸۸)
ترجمہ: اور تو پہاڑوں کو دیکھے گا انہیں جمے ہوئے خیال کرے گا حالانکہ وہ بادل کے چلنے کی طرح چل ہے ہوں گے۔
*چھٹی حالت:* جب پہاڑ چلائے جائیں گے تو وہ دیکھنے والے کی نظر میں ایسے ہو جائیں گے جیسے باریک چمکتی ہوئی ریت جسے دور سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے جیسے پانی ہے۔ حالانکہ وہ پانی نہیں ہوتی ۔( تفسیرکبیر، النّبأ، تحت الآیۃ: ۲۰، ۱۱/۱۳-۱۴، ملخصاً)

🌹 *فیضانِ قرآن*🌹
کفار مسلمانوں پر کس طرح غالب ہوئے :
مسلمانوں کو کافروں سے ڈرانا منافقوں کا کام ہے:
اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ ارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ فَهُمْ فِیْ رَیْبِهِمْ یَتَرَدَّدُوْنَ(۴۵)
ترجمہ
آپ سے چھٹی وہی لوگ مانگتے ہیں جو اللہ اور قیامت پر ایمان نہیں رکھتے اور ان کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں تو وہ اپنے شک میں حیران، پریشان ہیں ۔
تفسیر
{اِنَّمَا یَسْتَاْذِنُكَ:آپ سے چھٹی وہی لوگ مانگتے ہیں۔}یعنی جہاد کے موقعہ پر بہانہ بنا کر رہ جانے کی اجازت مانگنا منافقین کی علامت ہے۔ (روح البیان، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۵، ۳ / ۴۴۲)
*نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان نہ لانا اللہ تعالیٰ کا انکار ہے:*
اس آیت سے معلوم ہوا کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان نہ لانا درحقیقت رب تعالیٰ کا انکار ہے کیونکہ منافق اللہ عَزَّوَجَلَّ کو تو مانتے تھے، حضور ِانور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے منکر تھے مگر ارشاد ہوا کہ وہ اللہ پر ایمان نہیں رکھتے۔
*{وَ ارْتَابَتْ قُلُوْبُهُمْ:اور ان کے دل شک میں پڑے ہوئے ہیں۔}* اس طرح کہ اسلام کی حقانیت اور کفر کے بطلان پر انہیں یقین نہیں اور نہ اس کے عکس کا یقین ہے۔ اگر مسلمانوں کو فتح ہوئی تو بولے کہ شاید اسلام برحق ہے اور اگر کفار کو فتح ہو گئی تو بولے کہ شاید یہ لو گ بر حق ہیں ورنہ انہیں فتح کیوں ہوتی۔ یا یہ مطلب ہے کہ انہیں اللہ رسول کے وعدوں پر یقین نہیں اور رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خبروں پر اطمینان نہیں۔ ایمان تو نام ہی اس چیز کا ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر خبر میں ان کی تصدیق کی جائے۔ تردد تصدیق کے ساتھ کیسے جمع ہوسکتا ہے۔
وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ لَاَعَدُّوْا لَهٗ عُدَّةً وَّ لٰكِنْ كَرِهَ اللّٰهُ انْۢبِعَاثَهُمْ فَثَبَّطَهُمْ وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ(۴۶)
ترجمہ
اور اگر ان کا نکلنے کا ارادہ ہوتا تو اس کے لئے کچھ تو سامان تیار کرتے لیکن اللہ کو ان کا اٹھنا ہی ناپسند ہے تو اس نے ان میں سستی پیدا کردی اور کہہ دیا گیا: تم بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔
تفسیر
{وَ لَوْ اَرَادُوا الْخُرُوْجَ:اور اگر ان کا نکلنے کا ارادہ ہوتا۔} یعنی منافق ظاہر تو یہ کرتے ہیں کہ ہم غزوۂ تبوک میں جانے کو تیار تھے لیکن اچانک بیماری، لاچاری یا کسی مجبوری کی وجہ سے رک گئے ۔یہ جھوٹے ہیں کیونکہ انہوں نے سفرِ جہاد کی پہلے سے کوئی تیاری ہی نہیں کی، اگر ان کا جہاد میں جانے کا ارادہ ہوتا تو کچھ تیاری تو کرتے۔
*بہت سی چیزوں کا اعتبار قَرائن سے بھی ہوتا ہے:*
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا علم تو یقینا قطعی ہے لیکن ہمارے لئے اس میں ایک نکتہ ہے کہ بہت سی چیزوں کا اعتبار قرائن سے بھی کیا جاتا ہے جیسے یہاں منافقین کا جہاد کیلئے کوئی تیاری نہ کرنا اس بات کا قرینہ ہے کہ انہوں نے جہاد کا ارادہ ہی نہیں کیا تھا۔
*{وَ قِیْلَ اقْعُدُوْا مَعَ الْقٰعِدِیْنَ:اور کہہ دیا گیا: تم بیٹھے رہنے والوں کے ساتھ بیٹھے رہو۔}* اس کا معنی یہ ہے کہ جب منافقین نے تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے جہاد میں شریک نہ ہونے کی اجازت طلب کی تو ان سے کہہ دیا گیا کہ تم بیٹھے رہنے والوں یعنی عورتوں ،بچوں ، مریضوں اور معذوروں کے ساتھ بیٹھے رہو۔ (خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۶، ۲ / ۲۴۷)
لَوْ خَرَجُوْا فِیْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّ لَاۡاَوْضَعُوْا خِلٰلَكُمْ یَبْغُوْنَكُمُ الْفِتْنَةَۚ-وَ فِیْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْؕ-وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ(۴۷)
ترجمہ
اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو یہ تمہارے نقصان میں اضافہ ہی کرتے اور تمہارے درمیان فتنہ انگیزی کرنے کے لئے دوڑتے پھرتے اور تمہارے اندر ان کے جاسوس موجود ہیں اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
تفسیر
*{لَوْ خَرَجُوْا فِیْكُمْ مَّا زَادُوْكُمْ اِلَّا خَبَالًا:اگر وہ تمہارے ساتھ نکلتے تو یہ تمہارے نقصان میں اضافہ ہی کرتے۔}* یعنی یہ منافقین اگر تمہارے ساتھ جنگ کے لئے نکلتے تو شر اور فساد ہی پھیلا تے اس طرح کہ تمہیں کافروں سے ڈراتے، آپس میں لڑاتے، تمہارے سامنے کافروں کی تعریفیں اور مسلمانوں کی برائیاں کرتے۔ (خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۷، ۲ / ۲۴۷)
*مسلمانوں کو کافروں سے ڈرانا منافقوں کا کام ہے:*
اس سے معلوم ہوا کہ منافق ظاہری نیکی بھی کئی مرتبہ بری نیت سے کرتا ہے نیز یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلمانوں کو کافروں سے ڈرانا اور آپس میں لڑانا منافقوں کا کام ہے۔ ہمارے دور میں بھی ایسے قَلمکار حضرات کی کمی نہیں جو ہر وقت غیر مسلم حکومتوں کی طاقت، اسلحہ، فوج اور وسائل کا تذکرہ کرکے مسلمانوں

کو ڈرانے میں لگے رہتے ہیں۔
{وَ فِیْكُمْ سَمّٰعُوْنَ لَهُمْ:اور تمہارے اندر ان کے جاسوس موجود ہیں۔} اس آیت کاایک معنی یہ ہے کہ تمہارے اندر ان کے جاسوس موجود ہیں جوتمہاری باتیں اور تمہارے راز کفار تک پہنچا تے ہیں اور ایک معنی یہ ہے کہ تم میں سے بعض ایسے ضعیف الاعتقاد ہیں کہ جب منافقین مختلف قسم کے شُبہات ظاہر کرتے ہیں تو وہ انہیں قبول کر لیتے ہیں۔ (خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۴۷، ۲ / ۲۴۷)
*کفار مسلمانوں پر کس طرح غالب ہوئے :*
مسلمانوں کی تاریخ سے واقف شخص پر یہ بات پوشیدہ نہیں کہ ابتداءِاسلام سے لے کر آج تک کفار کسی میدان میں بھی اپنی عددی برتری اور اپنے وقت کے جدید ترین ہتھیاروں کی فراوانی کے بل بوتے پر مسلمانوں پر غالب نہیں آئے بلکہ وہ ظاہری طور پرمسلمان اور باطنی طور پر منافق حضرات کی کوششوں اور کاوشوں کی بدولت مسلمانوں پر غالب ہوئے، ان حضرات نے مال و دولت اور سلطنت و حکومت کے لالچ میں اپنے اسلامی لبادے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کفار کے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے راہیں ہموار کیں ، اپنے منافقانہ طرزِ عمل سے مسلمانوں میں سرکشی و بغاوت کا بیج بویا، مسلمانوں کے اہم ترین راز کفار تک پہنچائے اور انہیں مسلمانوں کی کمزوریوں سے آگاہ کیا اور ان کی محنتوں کا نتیجہ آج سب کھلی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔
*طالبِ دعا ابوعمر*