📚 رَبِّ زِدنِي عِلماً 📚
1.18K subscribers
11.2K photos
267 videos
49 files
33 links
روزانہ قرآنی آیات، حدیث نبویﷺ اور اِسلامی معلُومات کا مُستَند اُردو چینل۔

For daily Quranic Ayat, Hadith e Nabawiﷺ & Islamic Information in Urdu Language.


@itsfayez
Download Telegram
︎ تعینِ شَبِ معراج میں اتنا اختلاف کیوں ہے ؟؟

1۔ معراج، ہجرت سے کتنا عرصہ قبل ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
2۔ معراج مکہ مکرمہ کے کس مقام سے ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
3۔ معراج کس مہینے میں ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
4۔ معراج کس تاریخ کو ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے
5۔ معراج کس دن ہوئی ؟
- جواب میں اختلاف ہے

٢٧ رجب کو شبِ معراج کی یقینی تاریخ ماننے والوں کو دعوتِ فکر۔۔۔

علماء ِسیر نے خوب تحقیق کے بعد اُن صحابہ کی تعداد اور نام لکھے ہیں جنہوں نے قصہٴ معراج کو نقل کیا، کسی نے مختصر اور کسی نے تفصیل سے؛ چنانچہ علامہ قسطلانیؒ نے (المواہب اللدنیہ :۲/ ۳۴۵، میں) چھبیس صحابہؓ کے نام شمار کیے ہیں اور علامہ زرقانیؒ نے اس کتاب کی شرح میں ان صحابہؓ کے ناموں میں اضافہ کرتے ہوئے پینتالیس کی تعداد اور ان کے نام ذکر کئے ہیں،
(شرح العلامة الزرقانی: ۸/۷۶،دارالکتب العلمیہ)

اس تفصیل کے بعد قابلِ غور بات یہ ہے کہ اس قصے کی تفصیل بیان کرنے والے اصحاب ِ رسول کی اتنی بڑی تعداد ہے اور اس کے باوجود جس رات میں یہ واقعہ پیش آیا اس رات کی حتمی تاریخ کِسی نے بھی نقل نہیں کی، آخر کیوں؟؟

کتبِ سیر میں غور کرنے کے بعد سوائے اس کے کوئی اور بات سمجھ میں نہیں آتی کہ اگرچہ اِس رات میں اتنا بڑا واقعہ پیش آیا؛ لیکن اس کی بنا پر اس رات کو کسی مخصوص عبادت کے لیے متعین کرنا نہ تو کسی کو سُوجھا اور نہ ہی زبانِ نبوت سے اس بارے میں کوئی حکم صادر ہوا ، نہ ہی اس رات کی اس طرح سے تعظیم کسی صحابیِ رسول کے ذہن میں پیدا ہوئی،

لیکن اس کے باوجود یہ سوال پھر بھی باقی رہتا ہے کہ اگرچہ اس سے کوئی حکم ِ شرعی وابستہ نہیں تھا تاہم بمقتضائے محبت ہی اس طرف توجہ کی جاتی ، جب حضورِ اکرم ﷺ کے خدوخال اور نقش و نگار کو بھی بمقتضائے محبت ضبط کرنے کا اہتمام کیا گیا تو آخر اس شب سے اس قدر بے اعتنائی کی کیا وجہ؟؟

تو اس سوال کے جواب میں حضرت مولانا مفتی رشید احمد صاحب لدھیانویؒ فرماتے ہیں : ”کہ اس شب میں خرافات و بدعات کی بھرمار کا شدید خطرہ تھا، حضورﷺ اور حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سدّ باب کی غرض سے اس کو مبہم رکھنا ہی ضروری سمجھا “
(سات مسائل، ص:۱۶، دارالافتاء والارشاد، کراچی)۔

Join Telegram Channel:
https://telegram.me/knowledge

Join WhatsApp Group:
https://chat.whatsapp.com/JNJ16FzSqHXGtcb6thWX25
1
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
شبِ معراج کی فضیلت۔۔۔
join us @knowledge
27 رجب کی عبادت اور روزہ !
join us @knowledge
27 رجب اور رسول اکرمﷺ کا عمل !
join us @knowledge
︎17-01-2026

Jis ne kisi museebat zada ki (taziyat) matam pursi ki, use bhi us ke barabar ajar milega.
[Tirmizi: 1073]

جس نے کسی مصیبت زدہ کی (تعزیت) ماتم پرسی کی، اسے بھی اس کے برابر اجر ملے گا۔
[ترمذى: 1073]

join us @knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
زندگی کی قیمتی سانسیں !
join us @knowledge
︎18-01-2026

Tum achi tarah (narmi se) baat karne aur khana khilaane ko lazim pakdo, tumhare liye Jannat wajib ho jaayegi.
[Mustadrak: 61]

تم اچھی طرح (نرمی سے) بات کرنے اور کھانا کھلانے کو لازم پکڑو، تمھارے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
[المستدرک: 61]

join us @knowledge
👍2
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
استغفار، عذاب سے حفاظت کی ڈھال !
join us @knowledge
︎19-01-2026

Rabb ki raza, baap ki raza mei hai aur
Rabb ki naraazgi, baap ki naraazgi mei hai.
[Tirmizi: 1900]

رب کی رضا، باپ کی رضا میں ہے اور
رب کی ناراضگی، باپ کی ناراضگی میں ہے۔
[ترمذى: 1900]

join us @knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته
︎20-01-2026

Sahaba ؓ ne arz kiya: Allah ke Rasool ! hum khana khaatay hain lekin pait nahi bharta to Aapﷺ ne farmaya: shayad tum log alag alag khaatay ho ? Logon ne kaha: haan, Aapﷺ ne farmaya: tum log mil kar (sath) aur Allah ka naam le kar (bismillah kar ke) khao, tumhare khanay mei barkat hogi.
[Abu Dawood: 3764]

صحابہ کرام نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن پیٹ نہیں بھرتا تو آپﷺ نے فرمایا: شاید تم لوگ الگ الگ کھاتے ہو؟ لوگوں نے کہا: ہاں، آپﷺ نے فرمایا: تم لوگ مل کر اور بسم اللہ کر کے ( اللہ کا نام لے کر ) کھاؤ، تمہارے کھانے میں برکت ہوگی۔
[ابو داؤد: 3764]

join us @knowledge
السلام عليكم ورحمةالله وبركاته